پشاور۔ 22 دسمبر (اے پی پی):الیکشن کمیشن خیبر پختونخوا آفس پشاور میں خواتین اور اقلیت کی مخصوص نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ترجمان الیکشن خیبر پختونخواکے مطابق قومی و صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کیلئے مجموعی طور پر 111 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔
ترجمان الیکشن کمیشن خیبر پختونخوا نےوضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ عام انتخابات کیلئے خواتین کی مخصوص نشستوں پر قومی اسمبلی کیلئے 19 اور صوبائی اسمبلی کیلئے 70 کاغذات نامزدگی جمع کرا ئےگئے جبکہ اقلیت کی مخصوص نشستوں پر 22 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔