اے این ایف کاپشاور میں منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے آپریشن کا آغاز

image

اسلام آباد۔22دسمبر (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) نے پشاور میں منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے آپریشن کا آغازکر دیا ہے۔ آپریشن “دا حق آواز” بحالی مرکز پشاور کے تعاون سے کیا جا رہا ہے۔ اے این ایف کے ترجمان کے مطابق آپریشن حیات آباد، کارخانوں مارکیٹ اور انڈسٹریل ایریا میں کیا گیا۔ابتدائی طور پر منشیات کے عادی 26 افراد کو دا حق آواز بحالی مرکز پشاور منتقل کیا گیا۔

متاثرہ افراد کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق کپڑے، کھانا اور بستر فراہم کیے گئے۔منشیات کی لت کا تعین کرنے کے لئے ان افراد کی بلڈ اسکریننگ کی گئی۔ ان افراد کو بحالی کے عمل کے دوران بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں ۔متاثرہ افراد کے خاندانوں کی تلاش کے لئے بھی کوششیں جاری ہیں۔

آپریشن میں ضلعی انتظامیہ اور سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ نے بھرپور تعاون کیا ۔ اگلے مرحلے میں مزید 100 افراد کی بحالی کی جائے گی۔آپریشن کا مقصد منشیات کے عادی افراد کو معاشرے کا مفید شہری بنانا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.