پی ایم ڈی سی کےنیشنل رجسٹریشن ایگزامینیشن ۔ 2 کا انعقاد ، 50فیصد امیدوار پاس

image
اسلام آباد۔22دسمبر (اے پی پی):پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے صدر ڈاکٹر رضوان تاج نے کہا ہےکہ پی ایم ڈی سی نے بیرون ملک سے ایم بی بی ایس کرنے والے امیدواروں کے لئے نیشنل رجسٹریشن ایگزامینیشن (این آر ای) امتحان کا دوسرا مرحلہ کامیابی سے منعقد کیا۔ مذکورہ امتحان میں 367 امیدواروں نے شرکت کی۔ امیدواروں کو بہترین ممکنہ سہولیات فراہم کی گئیں تاکہ وہ اچھے ماحول میں امتحان دینے کے قابل ہوسکیں۔ 50فیصد سے زیادہ امیدواروں نے امتحان پاس کیا۔

یہ امتحان نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز نے کونسل کے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق لیا تھا۔ یہ امتحان 10 دسمبر 2023 کو کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) میں منعقد ہوا۔این آرای کا مقصد ایک گریجویٹ کی قابلیت، علم اور مہارت کو جانچنا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ وہ مستند ڈاکٹر ہوں کیونکہ انہیں مریضوں کا آزادانہ علاج کرنے کا لائسنس دیا جائے گا۔ این آر ای اسکلز؍کلینیکل ایگزام ان بنیادی مہارتوں کی نمائندگی کرتا ہے جو مریض کو سنبھالنے اور انتظام کرنے کے لیے لازمی ہیں جن کی عدم موجودگی میں مریضوں کو شدید خطرہ لاحق ہوتا ہے۔

قبل ازیں غیر ملکی میڈیکل گریجویٹس کے لئے این آر ای ۔1 امتحان کا انعقاد ہو چکا ہے۔ جو ایم سی کیوز پر مبنی بنیادی اور کلینیکل سائنسز کا جائزہ امتحان تھا۔ این آر ای مرحلہ۔ 1 کو کامیابی کے ساتھ کلیئر کرنے والے امیدوار این آر ای مرحلہ۔ 2 کے لیے اہل ہو گئے ۔نیشنل رجسٹریشن ایگزامینیشن پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے زیر انتظام ایک معیاری ٹیسٹ ہے۔

پی ایم ڈی سی یہ امتحان ان میڈیکل گریجویٹس کے لیے منعقد کرتا ہے جنہوں نے غیر ملکی اداروں سے اپنی ڈگریاں حاصل کی ہیں اور وہ پاکستان میں پریکٹس کرنا چاہتے ہیں۔ صدر پی ایم اینڈ ڈی سی نے کہا کہ پی ایم اینڈ ڈی سی نے عوامی تحفظ کے معیارات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا ہے اور پاکستان میں صحت کی دیکھ بھال کے نظام کو آسان بنانے اور بہتر بنانے کے لیے واضح وژن اور لگن کے ساتھ کام کر رہا ہے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.