سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے

image

اسلام آباد۔22دسمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان کے آفس میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں ۔

راجہ پرویز اشرف نے پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 52 کے لیے کاغذات نامزدگی کرا دیئے ہیں۔سپیکر قومی اسمبلی اس حلقے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر تین بار ممبر قومی اسمبلی منتخب ہو چکے ہیں۔

سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 52 سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہو کر وفاقی وزیر، وزیراعظم پاکستان اور سپیکر قومی اسمبلی کے اعلیٰ عہدوں پر فائز رہے ہیں۔


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.