ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہنے، چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پرہلکی برف باری کا امکان

image

اسلام آباد۔22دسمبر (اے پی پی):ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش /بوندا باندی اور بلند پہاڑوں پرہلکی برف باری کا امکان ہے جبکہ میدانی علاقوں میں شدیددھند /سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم صبح کے اوقات میں خطہ پوٹھوہار ، بالائی خیبر پختونخوا ،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔

پنجاب ، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدیددھند /سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہا تاہم سکھر، قلات اور دالبندین میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

اس دوران ملک میں کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 10، سکردو منفی 09، کالام، گلگت، گوپس منفی 05، استور اور ہنزہ میں منفی 04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.