جاپانی حکومت کا، ہوائی اڈوں پر امیگریشن اور کسٹم چیک کو سہل بنانے کا منصوبہ

image

ٹوکیو۔23دسمبر (اے پی پی):جاپان کی حکومت نے ہوائی اڈوں پر امیگریشن اور کسٹم چیک کو سہل بنانے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے ، جاپانی خبررساں ادارے این ایچ کے کے مطابق جاپانی حکومت نے ہوائی اڈوں پر امیگریشن اور کسٹم چیک کو سہل بنانے کا منصوبے کا اعلان کیا ہے تاکہ غیر ملکی سیاحوں اور دیگر مسافروں کے لیے آسانی پیدا کی جا سکے۔

لوگوں کو فی الحال بڑے ہوائی اڈوں پر امیگریشن اور کسٹم کے طریقہ کار کو مکمل کرنے کے لیے طویل انتظار کے لیے تیار رہنے کا مشورہ دیا جاتا ہے کیونکہ جاپان میں غیر ملکی سیاحت تیزی سے بحالی کی جانب گامزن ہے۔رواں سال 2 کروڑ سے زیادہ لوگ جاپان کا دورہ کر چکے ہیں، جو کورونا وائرس کی عالمی وبا سے قبل یعنی 2019 کے بعد سب سے زیادہ تعداد ہے۔

حکومت جس نظام کی منصوبہ بندی کر رہی ہے وہ ان لوگوں کے لیے دستیاب ہو گا جنہوں نے جاپان آنے سے قبل آن لائن رجسٹریشن کروائی ہو۔فی الحال مسافروں کو امیگریشن اور کسٹم دونوں مقامات پر ٹرمینلز کے ذریعے QR کوڈ اور پاسپورٹ اسکین کروانے کی ضرورت ہے۔

نئے نظام میں صرف امیگریشن سے پہلے سکیننگ کی ضرورت ہوگی، اگر کوئی مشکوک چیز نہ ہو تو لوگوں کو چہرے کی تصدیق کے ذریعے کسٹم سے گزرنے کی اجازت ہوگی۔توقع ہے کہ حکومت جنوری میں ٹوکیو کے ہانیدا ہوائی اڈے پر آزمائشی بنیادوں پر اس نظام کا استعمال شروع کرے گی اور تجزیہ کرے گی کہ یہ کتنا موثر ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.