یونان نے بحیرہ روم میں 81 تارکین وطن کو بچا لیا

image

ایتھنز۔23دسمبر (اے پی پی):یونان نے بحیرہ روم میں بین الاقوامی پانیوں سے 81 افراد کو بچایا ہے۔چینی خبررساں ادارے نے یونانی قومی نشریاتی ادارے کے حوالے سے بتایا کہ فرانسیسی پرچم والے ایک مال بردار جہاز کو یونان کے ساحلوں سے تقریباً 120 سمندری میل کے فاصلے پر پھنس گیا تھا جس میں موجود 81افراد کو بچا کر جنوبی یونان میں جزیرہ نما پیلوپونیس کے کالاماتا بندرگاہی شہر منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ یورپی یونین کی کونسل اور یورپی پارلیمنٹ نے بدھ کے روز ایک عارضی معاہدہ طے کیا ہے جس سے توقع ہے کہ بلاک کی سیاسی پناہ اور ہجرت کی پالیسی میں مکمل اصلاحات کی جائیں گی، جس سے اس مسئلے پر برسوں کے تعطل کو توڑ دیا جائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.