انڈونیشیا میں نکل پلانٹ میں دھماکے سے 12 افراد ہلاک، 39 زخمی

image

جکارتہ ۔24دسمبر (اے پی پی):انڈونیشیا میں نکل پروسیسنگ پلانٹ میں دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک جبکہ 39 زخمی ہو گئے ہیں ۔

فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق مورووالی انڈسٹریل پارک کے ایک اہلکار ڈیڈی کرنیاوان نے میڈیا کو بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق صبح 5:30بجے پی ٹی انڈونیشیا سنگشن سٹینلیس سٹیل کے ایک پلانٹ میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 39 زخمی ہو گئے ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ دھماکا ایک بھٹی پر مرمت کے کام کے دوران ہوا جب ایک آتش گیر مائع بھڑکا اور اس کے بعد ہونے والے دھماکے سے قریبی آکسیجن ٹینک بھی پھٹ گئے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ متاثرین کی موجودہ تعداد 51 افراد ہے 39 افراد معمولی اور شدید زخمی ہیں جن کا فی الحال طبی علاج کیا جا رہا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.