موغا دیشو۔24دسمبر (اے پی پی):صومالیہ کی فوج نے ایک آپریشن کے دوران 70سے زائد عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
چینی خبررساں ادارے نے مقامی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ صومالی نیشنل آرمی ( ایس این اے) اور علاقائی جوبالینڈ سٹیٹ فورسز نے جنوبی صومالیہ میں زیریں جوبہ علاقے کے علاقے ابودین میں آپریشن کرنے کے بعد70 سے زائد عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔