لزبن ۔24دسمبر (اے پی پی):دنیابھر کی طرح پرتگال میں بھی کرسمس کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔
جاری بیان کے مطابق صدر تحریک آزادی کشمیر پرتگال راجہ حسنین کی جانب سے لزبن کے ایک مقامی ہوٹل میں کرسمس ڈنر اور کرسمس کیک کٹنگ کی تقریب کا انقاد کیا گیا جس پرتگال میں بسنے والی مسیحی و مسلمان کمیونٹی کے راہنماوںپاسٹر گرفین ناز ، مسلم لیگ (ن) پرتگال کے چیئرمین ڈاکٹر سہیل جرال ، مسلم لیگ ن پرتگال کے جنرل سیکرٹری سرفراز فرانسیس ، چوہدری یاسر اقبال گجر ، مرزا یوسف ، عمران مسیح سمیت کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔اس موقع پر مسلم کمیونٹی کی جانب سے مسیحی قوم کو کرسمس کی مبارک آباد پیش کی گئی اور ملک پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور افواج پاکستان کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئیتقریب میں شرکا کے لیے کرسمس ڈنر جس میں پاکستانی کھانوں کے ساتھ پرتگالی کھانوں کا اہتمام بھی کیا گیا تھا ۔تقریب کے اختتام پر پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے۔