فلپائن میں فوجی ٹرک خریداروں پر چڑھ دوڑا، 2 ہلاک، 3 زخمی

image

منیلا۔24دسمبر (اے پی پی):فلپائن کے شہر داواؤ میں ایک بازار کے باہر ایک شخص نے کھڑے فوجی ٹرک کو اپنے کنٹرول میں لے کر خریداروں سے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں2افراد ہلاک جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔

چینی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی پولیس ترجمان نے میڈیاکو بتایا کہ ایک فوجی اہلکار نے سٹارٹ ٹرک کو سڑک کنارے کھڑا کیا ہوا تھا اس دوران ایک شخص اچانک ٹرک پر چڑھ گیا اور اسے بھرے علاقے کی طرف موڑ دیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس واقعے میں ایک مرد اور ایک خاتون موقع پر ہی ہلاک ہوگئے ہیں ۔انہوں نے مزید بتایا کہ ملزمکو فوری حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس سے تفتیش کی جارہی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.