امریکا،شاپنگ مال میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

image

واشنگٹن۔24دسمبر (اے پی پی):امریکا کی ریاست فلوریڈا کے شہر اوکالا میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگی ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق اوکالا کے پولیس چیف مائیک بالکن نے میڈیا کو بتایا کہ یہ واقعہ گزشتہ شب پیڈاک شاپنگ مال میں پیش آیا جہاں ایک مسلح شخص نے مال میں موجود لوگوں پر فائر نگ کر کے ایک شخص ہلاک جبکہ ایک خاتون ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہوگئی۔

انہوں نے بتایا کہ ہلاک شخص اور زخمی خاتون کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمی خاتون کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

انہوں نےمزید بتایا کہ تحقیقات کیلئے شاپنگ مال کو 12 گھنٹے کیلئے بند کردیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سرچنگ کے دوران ایک پستول ملی ہے تاہم ملزم کی تلاش جاری ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.