چین کے پہلےبڑے کروز جہاز کا آزمائشی آپریشن شروع

image

بیجنگ۔24دسمبر (اے پی پی):چین کے پہلے مقامی بڑے کروز جہاز نے آزمائشی آپریشن شروع کر دیا ہے ۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق شنگھائی وائیگاوقیاؤشپ بلڈنگ کمپنی لمیٹڈ کمپنی کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ اڈورہ میجک سٹی نامی چین کا پہلا مقامی طور پر بنایا گیا بڑا کروز جہاز دنیا بھر سے مدعو مہمانوں اور عملے کے تقریباً 1,300 ارکان کو لے کر شنگھائی ووسونگکو انٹرنیشنل کروز ٹرمینل سے روانہ ہوا اور توقع ہے کہ پیر کو ٹرمینل پر واپس آئے گا۔

انہوں نے بتایا کہ اڈورہ میجک سٹی کا اس کے بعد ایک اور آزمائشی آپریشن یکم جنوری 2024 کو شمال مشرقی ایشیا کے تجارتی سفر کی تیاری کے لیے طے کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس جہاز کی لمبائی 323.6 میٹر مجموعی وزن 135,500 ٹن ہے اور اس میں مجموعی طور پر 2,125 مہمان کمروں میں 5,246 مسافروں کو ایڈجسٹ کیا جا سکتا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.