کراچی فیسٹ میں ایتھوپیا کے سیاحتی پویلین کو زبردست عوامی پزیرائی ملی

image

اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):کراچی فیسٹ میں ایتھوپیا کے سفارتخانہ کی جانب سے قائم کئے گئے ایتھوپیا کے سیاحتی پویلین کو زبردست پزیرائی ملی، جس نے تین روزہ ثقافتی تقریبات میں 25,000 سے زائد افراد کی متاثر کن آمد کو اپنی طرف متوجہ کیا۔گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری اور پاکستان میں ایتھوپیا کے سفیر جیمل بیکر عبداﷲ نے جمعہ کے روز ایتھوپیا کی سیاحتی پویلین کا افتتاح کیا۔

جبکہ ہفتہ کو نگراں وزیر برائے وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت، مدد علی سندھی نے کراچی فیسٹیول میں اپنی موجودگی سے ایتھوپیا پویلین کو مزید رونق بخشی۔اتوار کے روزسندھ کےنگران وزیرجنید شاہ نے پولین کا دورہ کیا۔کراچی میں قائم ایتھوپیا کے تقافتی کارنر میں 25,000 سے زیادہ لوگوں نے دورہ کیا ہے جس میں انہیں ایتھوپیا کی کثیر جہتی ثقافت، ورثے اور بے مثال سیاحتی پیشکشوں کے دلکش ڈسپلے سے محضوظ ہونے کا موقع ملا۔ اس موقع پر ایتھوپیا کی مشہور کافی عوامی توجہ کا مرکز بنی رہی، جو کراچی کے پرجوش لوگوں کو ایتھوپیا کے مخصوص ذائقوں کا مزہ چکھنے کے لیے انہیں اپنی طرف راغب کرتی رہی۔

ایتھوپیا کے سفارتخانے کی جانب سے ثقافتی پرفارمنس کا بھی اہتمام کیا گیا جس کو سامعین نے سراہا اور ان فنکاروں کی حوصلہ افزائی بھی کی۔تین روزہ ثقافتی مظاہرے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے، ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبد ﷲ نے بخاری گروپ اور کراچی فیسٹ کے تمام منتظمین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا، جنہوں نے ایتھوپیا کی ثقافت اور سیاحت کو فروغ دینے کے لیے ان کے غیر متزلزل تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کراچی کے عوام کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ایتھوپیا سے بے پناہ محبت اور مضبوط لگاؤ کا اظہار کیا۔ایتھوپیا کو دلکش خوبصورتی، وافر قدرتی وسائل، دلفریب جھیلوں، پہاڑوں اور یونیسکو کے 16 سے زائد عالمی ثقافتی ورثے کی سرزمین قرار دیتے ہوئے، انہوں نے پاکستانی عوام پر زور دیا کہ وہ ایتھوپیا کا دورہ کریں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.