ایران میں پھنسے پاکستانی خصوصی پرواز کے ذریعے اسلام آباد پہنچ گئے

image

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی پہلی پرواز ایران میں پھنسے پاکستانیوں کو لے کر اسلام آباد پہنچ گئی۔

بدھ کی صبح پی آئی اے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے پی کے 9552 میں 107 مسافر سوار تھے جو صبح تین بجے بحفاظت اسلام آباد ایئرپورٹ پر اتری۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایران کی فضائی حدود بند ہونے کی وجہ سے پاکستانی شہری زمینی راستے سے ترکمانستان کے دارالحکومت اشگ آباد پہنچے تھے اور وہاں سے پی آئی اے کی پرواز نے ان کو اٹھایا۔

بیان کے مطابق ’اس پورے عمل میں ایران اور ترکمانستان میں پاکستان کے سفارت خانوں نے کلیدی کردار ادا کیا۔‘

قومی ایئر لائن کی یہ خصوصی پرواز حکومت پاکستان کی ہدایات پر روانہ کی گئی تھی۔

اس کے ذریعے واپس آنے والے مسافروں نے حکومت کو بروقت قرار دیتے ہوئے سراہا ہے۔

’شہری موبائل کو چارج اور مناسب رقم ساتھ رکھیں‘

ایران میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے کہا ہے کہ ایران میں موجود پاکستانی روانگی سے قبل پاسپورٹ پر ایگزٹ پرمٹ (خروج) کی مہر کو یقینی بنائیں۔‘

بدھ کو ایکس پر ایک پوسٹ میں انہوں نے یہ بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی کہ ’’سرحدی گزرگاہیں بند ہونے سے قبل وہاں پہنچیں کیونکہ مواصلاتی مسائل کی وجہ سے سرحدی حکام سے رابطوں میں مشکلات ہیں۔‘

انہوں نے شہریوں سے اپنے موبائلز کو ہر وقت چارج رکھنے کی درخواست بھی کی کیونکہ ایران میں سڑکوں پر ٹریفک جام کی وجہ سے بہت زیادہ وقت صرف ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہری تہران میں سفارت خانے اور مشہد اور زاہدان کے قونصل خانوں سے رابطہ نمبرز بھی پاس رکھیں اور کسی پریشانی کی صورت میں رابطہ کر سکتے ہیں۔

مدثر ٹیپو نے شہریوں سے یہ بھی کہا کہ وہ سفر کے دوران اپنے پاس نقدی کی صورت میں مناسب رقم بھی رکھیں کیونکہ ایران میں الیکٹرانک ذرائع سے پیسے بھجوانے میں تاخیر اور رکاوٹوں کا سامنا ہے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.