الیکشن کمیشن نےریٹرننگ افسران کی جانب سے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلوں کی سماعت کے لئے 24اپیلٹ ٹریبیونلز کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا

image

اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2024 کے ریٹرننگ افسران کی جانب سے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلوں کی سماعت کے لئے 24اپیلٹ ٹریبیونلز کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا ۔ اتوار کو کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفیکشن کے مطابق خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے لئے خواتین اور غیر مسلموں کی مخصوص نشستوں اور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 19سے این اے 37اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 49سے پی کے 96تک کے حلقوں کی اپیلیں نمٹانے کے لئے جسٹس شکیل احمد (پشاور ہائی کورٹ پشاور پرنسپل سیٹ)کو اپیلٹ ٹربیونل مقرر کیا ہے ۔

خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 12سے این اے 18اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 31 سے پی کے 48تک کے حلقوں کی اپیلیں نمٹانے کے لئے جسٹس کامران حیات میاںخیل ( ایبٹ آباد بینچ )کو اپیلٹ ٹربیونل مقرر کیا ہے۔خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ایک سے این اے 11اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے ایک سے پی کے 30تک کے حلقوں کی اپیلیں نمٹانے کے لئے جسٹس محمد نعیم انور( مینگورہ بینچ )کو اپیلٹ ٹربیونل مقرر کیا ہے۔

خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 38 سے این اے 41اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 97 سے پی کے 107تک کے حلقوں کی اپیلیں نمٹانے کے لئے جسٹس فضل سبحان (بنوں بینچ )کو اپیلٹ ٹربیونل مقرر کیا ہے۔خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 42سے این اے 45اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 108 سے پی کے 115تک کے حلقوں کی اپیلیں نمٹانے کے لئے جسٹس محمد فہیم ولی (ڈی آئی خان بینچ )کو اپیلٹ ٹربیونل مقرر کیا ہے۔اسلام آباد سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 46سے این اے 48تک کے حلقوں کی اپیلیں نمٹانے کے لئے جسٹس ارباب محمد طاہر (اسلام آباد ہائی کورٹ اسلام آباد)کو اپیلٹ ٹربیونل مقرر کیا ہے۔

پنجاب سے قومی اور صوبائی اسمبلی کی خواتین اور غیر مسلموں کی مخصوص نشستوں پر امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں نمٹانے کے لئے جسٹس فیصل زمان خان (پرنسپل سیٹ لاہور ہائیکورٹ )کو اپیلٹ ٹربیونل مقرر کیا ہے۔پنجاب سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 82سے این اے88، این اے 93سے این اے 110اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 71 سے پی پی 84 اور پی پی 94سے پی پی 131تک کے حلقوں کی اپیلیں نمٹانے کے لئے جسٹس اسجد جاوید گرل کو(پرنسپل سیٹ لاہور ہائیکورٹ ) اپیلٹ ٹربیونل مقرر کیا ہے۔

پنجاب سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 111سے این اے138اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 132 سے پی پی 192 تک کے حلقوں کی اپیلیں نمٹانے کے لئے جسٹس رسال حسن سید کو(پرنسپل سیٹ لاہور ہائیکورٹ ) اپیلٹ ٹربیونل مقرر کیا ہے۔پنجاب سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے62سے این اے81اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی28 سے پی پی 70 تک کے حلقوں کی اپیلیں نمٹانے کے لئے جسٹس راحیل کامران کو(پرنسپل سیٹ لاہور ہائیکورٹ ) اپیلٹ ٹربیونل مقرر کیا ہے۔

پنجاب سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے154،155،160سے این اے174اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی225 سے پی پی 228 اور پی پی 237سے 267تک کے حلقوں کی اپیلیں نمٹانے کے لئے جسٹس سلطان تنویر احمد کو اپیلٹ ٹربیونل مقرر کیا ہے۔پنجاب سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے139سے این اے153اور این اے 175سے 189اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی89 سے پی پی 93 اور پی پی 268سے 297تک کے حلقوں کی اپیلیں نمٹانے کے لئے جسٹس علی ضیاء باجوہ کو اپیلٹ ٹربیونل مقرر کیا ہے۔

پنجاب سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے49سے این اے57اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 01 سے پی پی19 تک کے حلقوں کی اپیلیں نمٹانے کے لئے جسٹس جواد حسن کو اپیلٹ ٹربیونل مقرر کیا ہے۔پنجاب سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے58سے این اے61اوراین اے 89، 90اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 20 سے پی پی27اور پی پی 85سے پی پی 88 تک کے حلقوں کی اپیلیں نمٹانے کے لئے جسٹس چوہدری عبدالعزیز کو اپیلٹ ٹربیونل مقرر کیا ہے۔

سندھ سے قومی اور صوبائی اسمبلی کی خواتین اور غیر مسلموں کی مخصوص نشستوں اور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 211سے این اے 250اور سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 45سے پی ایس 130 پر امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں نمٹانے کے لئے جسٹسارشد حسین خان ، جسٹس خادم حسین تانیو، جسٹس عدنان الکریم میمن کواپیلٹ ٹربیونلز مقرر کیا گیاہے۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے190سے این اے197اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 01 سے پی ایس 17 تک کے حلقوں کی اپیلیں نمٹانے کے لئے جسٹس محمد سلیم جیسرکو اپیلٹ ٹربیونل مقرر کیا ہے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے198سے این اے210اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 18 سے پی ایس 44 تک کے حلقوں کی اپیلیں نمٹانے کے لئے جسٹس ارشاد علی شاہ اور جسٹس ذوالفقار علی سانگی کو اپیلٹ ٹربیونل مقرر کیا ہے۔بلوچستانسے قومی اور صوبائی اسمبلی کی خواتین اور غیر مسلموں کی مخصوص نشستوں اور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 251سے این اے266اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 01سے پی بی 51 پر امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں نمٹانے کے لئے جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ اور جسٹس محمد عامر نواز رانا کواپیلٹ ٹربیونلز مقرر کیا گیاہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.