نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کی مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد

image

اسلام آباد۔25دسمبر (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا آئین اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا ضامن ہے، قائداعظم محمد علی جناح نے 11 اگست 1947ءکو آئین ساز اسمبلی سے خطاب میں واضح کر دیا تھا کہ پاکستان کی ریاست میں اقلیتوں کے حقوق کو مکمل تحفظ حاصل ہوگا۔

پیر کو کرسمس کے موقع پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان میں مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں مسیحی برادری کا اہم کردار ہے، مسیحی برادری کی کرسمس کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب پاکستانی ہیں، اپنے ملک پاکستان کی ترقی ا و رخوشحالی کے لئے متحد ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.