فیصل آباد ۔ 25 دسمبر (اے پی پی):8 فروری کومنعقد ہونیوالے عام انتخابات میں حصہ لینے کیلئے فیصل آباد کے قومی اسمبلی کے10 اور صوبائی اسمبلی کے21 حلقوں کیلئے1040امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔قومی اسمبلی کی 10 نشستوں کے لیے پاکستان مسلم لیگ ن،پیپلزپارٹی،جے یو آئی ف، پی ٹی آئی،تحریک لبیک سمیت دیگر سیاسی پارٹیوں و آزاد348 امیدواروں جبکہ صوبائی اسمبلی کی 21 نشستوں کے لیے 692 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔ اس حوالے سے پیر کے روز سے کاغذات کی سکروٹنی کا عمل شروع ہوگیا جو 30 دسمبر تک جاری رہے گا۔
گزشتہ روز فیصل آباد ضلع بھر کی قومی و صوبائی اسمبلیوں کیلئے جن اہم سیاستدانوں کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ان میں این اے 98 سے پیپلزپارٹی کے سابق ایم این اے رانا فاروق سعید، راناثنااللہ نے این اے 100،عابد شیر علی اور پی ٹی آئی کے امیدوار یعقوب راست مغل نے این اے 102، راجہ ریاض اور احسان افضل نے این اے 104،این اے 96 سے طلال چوہدری،نواب شیر وزیر، این اے 97 سے ہمایوں اختر،عائشہ رجب بلوچ، اور علی گوہر،رانا ثنااللہ کے داماد شہر یار نے پی پی 116،ڈویژنل صدر ن لیگ اکرم انصاری،پی ٹی آئی کے ریجنل سیکرٹری ڈاکٹر اختر حسن وغیرہ اور منحرف سابق ایم این اے خرم شہزاد نے این سے 103،این اے 95 سے ہما تحسین اعوان نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔علاوہ ازیں سابق صدر ڈسٹرکٹ بار شہزاد بشیر چیمہ نے این اے 99 اور پی پی 106 اس کے علاوہ پی پی 110 سے سابق لیگی ایم پی اے مہر عبدالرشید،این اے 99 سے عاصم منیر،این اے 100 سے عظیم رندھاوا،این اے 101 سے شیخ مشتاق،این اے 102 سے سردار ظفر حسین ڈوگر،این اے 103 سے افضال شاہین اور 104 سے رانا سکندر اعظم،اسی طرح پی پی 98 سے یاسین کاہلوں،پی پی 106 سے خادم حسین شاہ،پی پی 107 سے عمیر مختار،پی پی 108 سے راؤ نصرت اور پی پی 110سے ظفر پراچہ،پی پی 111 سے خالد محمود،پی پی 112 سے اسامہ سعید اعوان،پی پی 113سے اجمل بدر،پی پی 114 سے عبدالستار بیگا،پی پی 115سے ڈاکٹر سعید آفتاب وغیرہ کاغذات نامزدگی جمع کروانے والوں میں شامل ہیں۔