کنہار کرسچین چرچ میں کرسمس کی تقریب، ڈویژنل پولیس آفیسرنذیر خان نے کرسمس کا کیک کاٹا

image

مانسہرہ۔ 25 دسمبر (اے پی پی):ڈی پی او مانسہرہ ظہور بابر آفریدی کی ہدایت پر ڈویژنل پولیس آفیسر بالاکوٹ نذیر خان نے کنہار کرسچین ہسپتال /چرچ کا دورہ کر کے مسیحی برادری کے ہمراہ کرسمس کا کیک کاٹا۔ مسیحی برادری کے مذہبی تہوار کے موقع پر ڈی ایس پی بالاکوٹ اور ایس ایچ او تھانہ گڑھی حبیب اﷲ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

مسیحی برادری کے مذہبی تہوار کے موقع پر شرکت کرنے پر مسیحی برادری نے پولیس افسر کا شکریہ ادا کیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ ظہور بابر آفریدی کا پیغام دیتے ہوئے ڈویژنل پولیس آفیسر بالاکوٹ نذیر خان نے کہا کہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو برابری کے حقوق حاصل ہیں، مسیحی برادری کو کرسمس کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، خوشی کے اس موقع پر مانسہرہ پولیس اپنے مسیحی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

کرسمس کی تقریب کے دوران ملک و قوم کی سلامتی اور ترقی کیلئے دعائیں بھی کی گئیں۔ تقریب کے اختتام پر مسیحی برادری کی طرف سے فول پروف سیکورٹی مہیا کرنے پر ڈی پی او مانسہرہ کا شکریہ ادا کیا گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.