مینگورہ اور اس کے گردو نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے

image
پشاور۔ 25 دسمبر (اے پی پی):مینگورہ اور اس کے گردو نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کا مرکز تاجکستان افغانستان سرحد تھا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات اور مینگورہ کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، جس کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر آگئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی زیرزمین گہرائی 114کلومیٹر تھی، جب کہ اس کا مرکز تاجکستان افغانستان بارڈر تھا۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.