نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا معروف اداکار نثار قادری کے انتقال پر اظہار افسوس

image

اسلام آباد۔25دسمبر (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے معروف اداکار نثار قادری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پیر کو اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نثار قادری کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا۔

مرحوم نے پاکستان ٹیلی ویژن کے متعدد ڈراموں میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے۔ پاکستان ٹیلی ویژن سمیت فلمز، تھیٹر اور ریڈیو ڈراموں میں نثار قادری کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نثار قادری کے انتقال سے شوبز انڈسٹری میں پیدا ہونے والا خلا کبھی پُر نہیں ہو سکے گا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.