بورے والا۔ 25 دسمبر(اے پی پی):ضلع وہاڑی میں گزشتہ 10 ماہ میں 58 پولیس مقابلے ہوئے جن میں 37 ڈاکو ہلاک اور 41 زخمی ہوئے جبکہ ان مقابلوں میں پولیس کے 2 جوان بھی زخمی ہوئے ۔ترجمان ضلع وہاڑی پولیس کے مطابق ڈی پی او وہاڑی عیسی خاں سکھیرا کی قیادت میں پولیس کی ان کاروائیوں کی وجہ سے جرائم پیشہ افراد، اشتہاری،اور ڈاکو علاقہ چھوڑ کر فرار ہو گئے ضلع وہاڑی میں گزشتہ 10ماہ کے دوران پراپرٹی کے1608 مقدمات ٹریس کر کے 35کروڑ81لاکھ 08ہزار کی پراپرٹی اصل حقداران کے حوالے کروائی77گینگ کے 228ممبران گرفتارکر کے ان سے قبضہ سے 5کروڑ 63لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا۔
اشتہاری مجرمان کے خلاف جاری مہم کے دوران کاروائی کرتے ہوئے 213اے کیٹگری سمیت 2240اشتہاری گرفتار کئے گئے جبکہ ناجائز اسلحہ کے 897مقدمات بھی درج کر کے بھاری تعدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا۔1655منشیات فروش کو گرفتار کر کے کے ان سے 1708کلو منشیات جبکہ 46ہزار لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ اس حوالہ سےڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی محمد عیسیٰ خان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر 95 فیصد عوام کا مثبت رسپانس اس بات کا ثبوت ہے کہ آپ وہاڑی پولیس پر اعتماد ہے۔