اسلام آباد۔25دسمبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے احد خان چیمہ کو وزیرِ اعظم کے مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ کے عہدے سے ہٹانے کی منظوری دے دی۔ایوان صدر پریس ونگ سے پیر کو جاری اعلامیہ کے مطابق نگران وزیراعظم نے الیکشن کمیشن کی ہدایت پر احد خان چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کی سمری صدر مملکت کو ارسال کی تھی۔صدر مملکت نے احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری آئین کے آرٹیکل 48 ایک کے تحت نگران وزیراعظم کی ایڈوائس پر دی۔