نگران وزیراعلی محسن نقوی نے پنجاب کابینہ کے ہمراہ قائداعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت پر کیک کاٹا اور قوم کو مبارکباد دی

image

لاہور۔25دسمبر (اے پی پی):پنجاب حکومت نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کو زبردست انداز میں خراج عقیدت پیش کیا اورقائداعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت پرتاریخ میں پہلی مرتبہ وزیراعلی آفس میں اپنی نوعیت کی خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔نگران وزیراعلی محسن نقوی نے پنجاب کابینہ کے ہمراہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت کے موقع پر کیک کاٹا اور قوم کو مبارکباد دی۔

وزیراعلی محسن نقوی اور پنجاب کابینہ نے بابائے قوم کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔صوبائی وزیر اوقاف اظفر علی ناصر نے خصوصی دعا کرائی۔صوبائی وزرا،مشیران،چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس،ایڈیشنل چیف سیکرٹری،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو،تمام محکموں کے سیکرٹریز اور اعلی حکام نے تقریب میں شرکت کی۔

وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا احسان ہے کہ آج ہم آزاد وطن میں سانس لے رہے ہیں۔ہماری آنے والی نسلیں بھی قائد کا یہ احسان اتار نہیں سکتیں۔قائداعظم محمد علی جناح جیسا مدبر صدیوں بعد پیدا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے کام کام اور کام کا ویژن دیا اورمیرا یقین ہے کہ قائد کے اسی ویژن کو اپنا کر ہم اپنی کھوئی ہوئی منزل حاصل کر سکتے ہیں۔قائداعظم محمد علی جناح نے مختصرعرصے میں گورننس کا بہترین ماڈل پیش کیا۔ قائد کے افکار پر چل کر پاکستان کوحقیقی معنوں میں فلاحی مملکت بنایا جا سکتا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.