آسٹریلیا کے خلاف دوسرا ٹیسٹ، ’سرفراز کے لیے ڈراپ کا لفظ مناسب نہیں‘

image
آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے سابق کپتان سرفراز احمد کو ڈراپ کر کے محمد رضوان کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

ملیبرن ٹیسٹ کے لیے انجری کے شکار خرم شہزاد کی جگہ میر حمزہ جبکہ فہیم اشرف کی جگہ حسن علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

دوسرے ٹیسٹ کے لیے اعلان کردہ پلینئگ الیون میں امام الحق، عبداللہ شفیق، شان مسعود، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی، میر حمزہ، عامت جمیل اور ساجد خان شامل ہیں۔

Pakistan announce 12-man squad for second Test

The final XI will be named tomorrow.#AUSvPAK pic.twitter.com/hZsky4cPcN

— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 25, 2023

پی سی بی کے مطابق حتمی 11 کھلاڑیوں کا کل اعلان کیا جائے گا۔

پاکستان کے ٹیسٹ کپتان شان مسعود نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ’سرفرار نے چار برس اچھا کم بیک کیا تاہم محمد رضوان کا ریکاڑد ان کنڈشنز میں بہت اچھا ہے اسے انہیں پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا۔‘

شان مسعود نے مزید کہا کہ ’سرفراز کے لیے ڈراپ کرنے کا لفظ زیادہ مناسب نہیں بلکہ انہیں کچھ آرام کا موقع دیا گیا ہے۔ سرفراز کو موقع ملے گا جب کنڈشنز ان کے موافق ہوں گی۔‘

انہوں نے کہا پاکستان کو اپنی بیٹنگ بہتر کرنا ہو گی اور 100 اوورز کھیلنے کے لیے بیٹرز کو ذرا تیز کھیلنا ہو گا۔

آسٹریلوی پلیئنگ الیوندوسرے ٹیسٹ کے لیے آسٹریلیا کی ٹیم میں ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، مارنس لبوسچین، سٹیو سمتھ،  ٹروس ہیڈ، مچل مارش، الیکس کیری، مچل سٹارک، پیٹ کمنز، نیتھن لیون اور جوش ہیزلوڈ شامل ہیں۔


News Source   News Source Text

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts