ریاض ۔26دسمبر (اے پی پی):سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے پیر کو ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے تیسری مرتبہ صدارتی انتخاب میں کامیابی پر صدرعبدالفتاح السیسی کو مبارکباد دی۔
سعودی ولی عہد نے ٹیلی فونک رابطے میں مصری صدر اور برادر عوام کے لئے ترقی و خوشحالی کی خواہش کا اظہار کیا۔صدرعبدالفتاح السیسی نے مخلصانہ جذبات کے اظہارپر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔یاد رہے کہ عبدالفتاح السیسی 18 دسمبر کو ہونے والے صدارتی الیکشن میں 89.6 فیصد ووٹ لے کر مزید چھ سال کے لئےمنتخب ہوئے ہیں۔مصر کی نیشنل الیکشن اتھارٹی نے بتایا 67.3 ملین سے زیادہ رجسٹرڈ ووٹرزمیں سے 66.8 ملین رائے دہندگان نے ووٹ ڈالے۔