نیویارک کے ہزاروں مکین کرسمس کے موقع پر فلسطینیوں کی حمایت میں فلسطینی پرچم کے رنگوں کے لباس پہن کر سڑکوں پر نکل آئے

image

نیویارک۔26دسمبر (اے پی پی):امریکی شہر نیویارک کے ہزاروں مکین کرسمس کے موقع پر فلسطینیوں کی حمایت میں فلسطینی پرچم کے رنگوں کے لباس پہن کر سڑکوں پر نکل آئے جبکہ وزیر دفاعلائیڈ آسٹن اور قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کے گھروں کے باہر بھی احتجاج کیا گیا۔

الجزیرہ اور فاکس نیوز کے مطابق ان لوگوں نے نیویارک شہر کی کے وسطی علاقے کی سڑکوں پر مارچ کیا ۔ مارچ کے شرکاء نے نیویارک میں کرسمس کی تقریبات کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔انہوں اسرائیل کے خلاف فلسطینی انتفادہ کے حق میں نعرے لگائے ۔ انہوں نے نیویار ک پولیس کے خلاف بھی نعرے لگائے اور نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ ، جرائم پیشہ تنظیم ’’کے کے کے ‘‘ اور اسرائیلی مسلح افواج کو ایک جیسا قرار دیا۔ مظاہرین نے بینر بھی اٹھا رکھے تھے جن پر ’’ جس وقت آپ شاپنگ کر رہے ہیں اسی وقت (غزہ میں ) بم گرائےجا رہے ہیں‘‘ اور ’’نسل کشی پر کوئی خوشی نہیں ‘‘ کے الفاظ تحریر تھے۔

مارچ کے دوران نیویارک کے ففتھ ایونیو پر سینٹ پیٹرکس کیتھڈرل کے قریب شرکاء کی پولیس اہلکاروں کےساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں اور کچھ افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ قبل ازیں ریاست ورجینیا میں امریکی وزیر دفاع اور واشنگٹن ڈی سی میں امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کے گھروں کے سامنے لوگوں نے جمع ہو کر غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے خلاف احتجاج کیا۔مارچ کی وجہ سے نیویارک شہر کے اہم مقامات بشمول پین سٹیشن، گرینڈ سینٹرل سٹیشن ، پورٹ اتھارٹی بس ٹرمینل پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

راکفیلر پلازہ میں کرسمس ٹری کے باہر جمع ہو نے والے لوگوں نے ایک مجسمہ اٹھا رکھا تھا جس میں منہدم گھرو ں کے ملبے میں بیٹی ایک فلسطینی ماں کو کفن میں لپٹی بچے کی لاش گود میں اٹھائے دکھایا گیا تھا۔نیویارک میں قائم تنظیم ودِن آور لائف ٹائم نے اس موقع پر جاری بیان میں کہا کہ اگر آج عیسیٰ مسیحیت کی جائے پیدائش میں پیدا ہوتے تو وہ ملبے کے نیچے یا اسرائیلی گولہ باری میں پیدا ہوتے ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.