عراقی حکومت کی ملک میں امریکی اڈے پر ڈرون حملے کی مذمت

image

بغداد ۔26دسمبر (اے پی پی):عراقی حکومت نے عراق کے شمالی نیم خودمختارعلاقے کردستان میں اربیل ہوائی اڈے کے قریب امریکا کی زیر قیادت اتحادی افواج کے ایک ایئربیس پر ڈرون کے حملے کی مذمت کی ہے

شنہوا کے مطا بق عراقی وزیراعظم کے فوجی ترجمان یحییٰ رسول نے ایک بیان میں کہا کہ حملہ سول اربیل ایئرپورٹ کے قریب ہوا جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے اور ایئرپورٹ کا آپریشن متاثر ہوا۔بیان کے مطابق حملے کو دہشت گردی کی کارروائی قرار دیتے ہوئےکہا گیا ہے کہ اس طرح کی مجرمانہ کارروائیوں کا مقصد عراق کے مفادات کو نقصان پہنچانا ہے۔

واضح رہے کہ عراق میں اسلامی مزاحمت نامی ایک مسلح گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.