ماسکو ۔26دسمبر (اے پی پی):روسی شہر پیٹرزبرگ میں نیلامی کے ایک ماہرونسنٹ تسیگنکوف نے روسی صدرولادیمیر پیوٹن کا لینن گراڈ سٹی کونسل کے سربراہ کے میڈیا ایڈوائزر کے دور کا ذاتی کارڈ ، 20 لاکھ روبل ( 61 لاکھ 8ہزار 848روپے)میں فروخت کردیا۔
روسی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ونسنٹ تسیگنکوف نے بتایا کہ یہ کارڈ 20 لاکھ روبل میں فروخت ہوا۔ بولی لگانے کا وقت تقریبا 5 منٹ تھا۔کارڈ پر روسی صدر کے فون نمبرز ان کی ہاتھ سے لکھے ہوئے ہیں۔ یہ کارڈ اس دور کا ہے جب پیوٹن لینن گراڈ جو اب پیٹرز برگ ہے کی سٹی کونسل میں بین الاقوامی تعلقات کے مشیر کے طور پر کام کرتے تھے۔کارڈ پر روسی صدر کے نام کے ساتھ ان کا عہدہ ’’لینن گراڈ شہر میں ایوان نمائندگان کے سپیکر کے بین الاقوامی تعلقات کے مشیر‘‘ لکھا ہے۔