میلبرن ٹیسٹ، بارش تھمنے کے بعد میچ دوبارہ شروع، آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری

image

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا میچ موسم بہتر ہونے پر پھر شروع ہو گیا ہے اور آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری ہے۔

منگل کو آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں ہونے والے میچ میں بارش سے قبل پاکستان کے خلاف آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری تھی اور اس کی جانب سے دو وکٹوں کے نقصان پر ایک سو 11 رنز بنائے گئے تھے۔

یہ دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والا دوسرا ٹیسٹ میچ ہے اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

کرکٹ کی رپورٹس دینے والی ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق پچ کو بارش سے بچانے کے لیے ڈھانپ دیا گیا تھا۔ آسٹریلوی بلے بازوں نے کھانے کے وقفے تک 90 رنز بنائے تھے۔

ڈیوڈ وارنر کو 38 کے سکور پر سلمان علی آغا نے پویلین کی راہ دکھائی جبکہ اس سے قبل ان کا ایک آسان کیچ ڈراپ بھی ہوا اور گیند عبداللہ شفیق کے ہاتھوں سے پھسل گئی۔ کھانے کے وقفے کے بعد میچ شروع ہوا تو عثمان خواجہ جو 42 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے، حسن علی کا شکار ہوئے۔

میچ روکے جانے سے قبل مارنس لبوشین اور سٹیو سمتھ بیٹنگ کر رہے تھے اور اس وقت بھی کریز پر واپس آ چکے ہیں۔

واضح رہے میلبرن میں اب تک آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان 10 ٹیسٹ ہو چکے ہیں جن میں سے دو میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی جبکہ چھ میں فتح آسٹریلیا کا مقدر بنی اور دو میچ ڈرا ہوئے تھے۔

پاکستان کی جانب سے میلبرن میں آخری ٹیسٹ میچ 1981 میں جیتا گیا تھا۔


News Source   News Source Text

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts