اسلام آباد۔26دسمبر (اے پی پی):نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی(نسٹ) میں آذربائیجان کے قومی رہنما اور بانی صدر کے نام پر قائم کئے گئے حیدر علیوف آڈیٹوریم کا منگل کو افتتاح کردیا گیا۔
اس موقع پر منعقدہ تقریب میں پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف، مختلف ملکوں کے سفارتکاروں اور یونیورسٹی کے پرو ریکٹر ڈاکٹر رضوان ریاض، نسٹ بزنس سکول کے پرنسپل ڈاکٹر انیس سرور سمیت یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران اور طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔نسٹ میں حیدر علیوف آڈیٹوریم کا افتتاح مرحوم صدر حیدر علیوف کے صد سالہ یوم پیدائش کے موقع پر کیا گیا ہے۔