کمپالا ۔27دسمبر (اے پی پی):یوگنڈا کے مغربی ضلع کاموینگے میں باغی گروپ الائیڈ ڈیموکریٹک فورسز ( اے ڈی ایف ) کی طرف سے کیے گئے حملےسے 2بچوں سمیت 3افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔
شنہوا کے مطابق یوگینڈا میں فوجی ترجمان فیلکس کولائیگی نے میڈیا کو بتایا کہ باغیو ں کے گروپ نے ایک گاوں پر حملہ کر کے ایک گھر کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں ایک 75 سالہ خاتون اور اس کے دو پوتے ہلاک ہوگئےہیں۔انہوں نے بتایا کہ فوج ان گروہوں کی تلاش جاری رکھے گی جب تک وہ ہلاک نہیں ہو جاتے۔انہوں نے مزید بتایا کہ فوج کل سے مقامی دفاعی یونٹوں کو بھرتی کرے گی تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ دیہات کی حفاظت کی جائے۔