ہوانا۔27دسمبر (اے پی پی):کیوبا کے صدر میگوئل ڈیاز کینل نےاسرائیل کو دہشت گرد ریاست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی پوری انسانیت کی تذلیل ہے ۔
الجزیرہ کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہی ہے ۔ انہوں نے اس پر اسرائیل کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوا ل کیا کہ اسرائیل کب تک اپنے جرائم کے لیے استثنا حاصل کرے گا۔ انہوں مزید سوا ل کیا کہ اسرائیل کو فلسطینیوں کا قتل عا م کرنے کی آزادی کب تک حاصل رہے گی۔انہو ں نے کہا کہ ان کا ملک اس معاملے میں لاتعلقی کی پالیسی پر عمل پیرا نہیں ہوگا اور وہ بار بار فلسطینیوں کے لئے آواز اٹھاتا رہے گا۔