غزہ کے حالات نومولود بچوں کے لئے موزوں نہیں رہے، اقوام متحدہ

image

اقوام متحدہ ۔27دسمبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) نے کہا ہے کہ غزہ کے حالات نومولود بچوں کے لئے موزوں نہیں رہے۔

العربیہ نیو زکے مطابق یو این آر ڈبلیو اے نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ہماری بہادر خواتین ہیلتھ ورکرز غزہ میں تاحال محفوظ رہ جانے والے آپریشنل ہیلتھ سینٹرز اور ہماری قائم کردہ پناہ گاہوں میں زچگی کے بعد یا دورانِ زچگی نازک طبی صورتحال کا شکار حاملہ خواتین کی دیکھ بھال کر رہی ہیں۔ ادارے نے واضح کیا کہ ان خواتین کو فوری طبی دیکھ بھال اور تحفظ کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی ایجنسی کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 250 فلسطینی شہید ہوگئے جس کے بعد غزہ میں مرنے والوں کی کل تعداد تقریبا 20 ہزار 700 ہوگئی ہے۔فلسطین میں سرگرم ’ڈیفنس فار چلڈرن‘ نامی این جی او کے مطابق اسرائیلی فوج کی بربریت کے نتیجے میں 7 اکتوبر سے اب تک غزہ میں ساڑھے 8 ہزار سے زائد فلسطینی بچے شہید ہو چکے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.