نئے سال 2024 یکم جنوری کے آغاز پر اگلے 15 روز کیلئے پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان ظاہر کر دیا گیا۔
آئل انڈسٹری کے اندازوں کے مطابق پٹرول اور کیروسین آئل کی قیمتوں میں ایک روپے تک کمی ہو سکتی ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے تک اضافہ ہو سکتا ہے۔
آئل مارکیٹنگ کمپنیز کے تخمینے، ایکسچینج ریٹ اور موجودہ پٹرولیم لیوی اور جنرل سیل ٹیکس کی شرحوں میں صفر ایڈجسٹمنٹ پر مبنی ہیں۔ حکومت پٹرول اور ایچ ایس ڈی پر 60 روپے فی لیٹر پی ایل اور جی ایس ٹی پر صفر کی شرح وصول کر رہی ہے۔
نئے سال کے آغاز پر پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان
بین الاقوامی سطح پر برینٹ تیل کی قیمتیں 16 دسمبر 2023 سے 77.95 ڈالر سے 81.07 ڈالر فی بیرل کے درمیان رہیں۔
آخری جائزہ میں، حکومت نے ڈالر کے مقابلے میں 284.28 روپے کی شرح تبادلہ کا اطلاق کیا۔اس حساب سے دیکھا جائے تو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی رد و بدل ہی ممکن ہے۔
15دسمبر کو قیمتوں کے تعین سے پہلے برینٹ کی قیمت کم ہوئی تھی جس میں دوبارہ اضافہ ہوا ہے لیکن یہ اب بھی 80 ڈالر سے نیچے ہے۔ نومبر کے اختتام پر برینٹ 85 ڈالر پر تھا اور اس کے بعد نیچے آیا لہٰذاحکومت نے پیٹرول 14 روپے سستا کیا۔
سال 2023 ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے
اعداد وشمار کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتیں پرانی سطح پر نہیں گئیں اور روپیہ بھی مستحکم ہے تو پیٹرول کی قیمت میں معمولی ردو بدل ہی ممکن ہے۔
خیال رہے کہ وزارت خزانہ اوگرا کی تجویز کردہ سمری پر نگران وزیراعظم سے مشاورت کے بعد فیصلہ کرے گی۔