نئے سال کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

image

 پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے سال کے پہلے روز کاروبار میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 1567 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔ جس کے بعد انڈیکس 64034 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

اسٹاک ایکسچینج سال 2023 میں سرمایہ کاروں کیلئے جنت رہا، 53 فیصد منافع ملا

یاد رہے کہ اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس چند روز پہلے 67 ہزار کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا جس کے بعد نیچے آیا تھا۔

2023 کے دوران مجموعی طور پر اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے سبب حصص کی مالیت میں 25 کھرب 62ارب 7کروڑ 49لاکھ 91 ہزار 224 روپے کا خطیر اضافہ ہوا جس سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ بھی بڑھ کر 90 کھرب 62 ارب 90 کروڑ 28لاکھ روپے پر آ گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.