اسلام آباد۔1جنوری (اے پی پی):وزارت منصوبہ بندی ،ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگراموں میں ایوی ایشن ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کےلئے اب تک ایک ارب 90 کروڑ 75 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کردیے جن میں سے 34 کروڑ 41 لاکھ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔
پلاننگ کمیشن کے اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال کے دوران اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کےلئے 5 ارب 45 کروڑ روپے سے زیادہ کے فنڈز مختص کئے ہیں جن میں سے ایک ارب 90 کروڑ 75 لاکھ روپے جاری جبکہ 34 کروڑ 41 لاکھ روپے خرچ بھی کئے جا چکے ہیں۔