سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس ، ’’متعدی امراض کی لیبارٹری کے قیام‘‘کا منصوبہ ایکنک کو ارسال

image

اسلام آباد۔1جنوری (اے پی پی):وفاقی حکومت کی طرف سے ملک میں صحت کی سہولیات بہتر بنانے کےلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کے سلسلے میں ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر محمد جہانزیب خان کی زیر صدارت سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔

اجلاس میں وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن نے 8289.913 ملین روپے کی لاگت کا ’’متعدی امراض کی لیبارٹری کے قیام‘‘کے نام سے منصوبہ پیش کیا جس کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو بھیج دیا گیا۔

اس منصوبے میں مائیکرو آرگنزم کا پتہ لگانے؍تجزیہ کرنے کے لیے جدید ترین تحقیق و ترقی کی لیبارٹری کا قیام ہے۔ اس منصوبے کی تکمیل پر،نیشنل انسٹیٹوٹ آف ہیلتھ کے پاس نئے، غیر ملکی اور دوبارہ ابھرتے ہوئے پیتھوجینز کا پتہ لگانے اور ان کے بروقت کنٹرول کے ساتھ ساتھ تحقیق و ترقی کی سہولت بھی بہتر ہو جائے گی جو کہ ایک اشد ضرورت ہےجبکہ منصوبے کے متوقع نتائج وسیع پیمانے پر محیط ہوں گے۔\


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.