موٹر ویز کو حد نگاہ بہتر ہونے کے بعد ہر قسم کی ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا

image

اسلام آباد۔1جنوری (اے پی پی):نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے شدید دھند کے باعث بند کئے گئے موٹر ویز کو حد نگاہ بہتر ہونے کے بعد ہر قسم کی ٹریفک کے لئے کھول دیا ہے ۔

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر ویز پولیس کے ترجمان کی طرف سے پہر کو جاری بیان کے مطابق شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 2 کو اسلام آباد سے بلکسر تک ، ایم 1 کو اسلام آباد سے پشاور اور سوات ایکسپریس وے کو کرنل شیر خان سے اسماعیلہ تک مرحلہ وار بند کیا گیا تھا تاہم دھند کی شدت میں کمی کے بعد اسے ہر قسم کی ٹریفک کےلئے کھول دیا گیا ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس نے موٹر وے صارفین سے گزارش کی کہ موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور آپ کے جان و مال کا تحفظ ہے شہری دھند کے اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کر کے دھند کے اغاز سے پہلے اپنی منزل مقصود تک پہنچ جائیں- گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں -تیز رفتاری سے گریز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں۔ سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130یا نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے تازہ ترین معلومات ضرور حاصل کرلیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.