پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا سالانہ تبادلہ

image

اسلام آباد۔1جنوری (اے پی پی):پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات اور فیسیلی ٹیشن کی فہرستوں کا سالانہ تبادلہ ہوا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے پیر کو جاری بیان کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات اور فیسیلی ٹیشن پر حملوں کی ممانعت کا معاہدہ دیگر باتوں کے ساتھ یہ فراہم کرتا ہے کہ دونوں ممالک ہر کیلنڈر سال کی یکم جنوری کو اپنی جوہری تنصیبات اور فیسیلی ٹیشن کے بارے میں ایک دوسرے کو مطلع کریں گے۔

بیان کے مطابق اس معاہدہ پر31 دسمبر 1988 کو دستخط کئے گئے اور یہ معاہدہ 27 جنوری 1991 کو نافذ العمل ہوا۔ معاہدے کے آرٹیکل II کے مطابق پاکستان نے جوہری تنصیبات اور فیسیلی ٹیشن کی فہرست باضابطہ طور پر پیر کے روز وزارت خارجہ میں اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے نمائندے کے حوالے کی گئی۔

اس کے ساتھ ہی بھارتی وزارت خارجہ نے بھارت کی جوہری تنصیبات اور فیسیلی ٹیشن کی فہرست بھی نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے نمائندے کے حوالے کی۔ معاہدہ کے تحت دونوں ممالک یکم جنوری 1992 سے فہرستوں کا تبادلہ کررہے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.