اسلام آباد۔1جنوری (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ نے امتناع الیکٹرانک جرائم (ترمیمی) بل 2023 متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے تحریک پیش کی کہ قانون امتناع الیکٹرانک جرائم بابت 2016 میںمزید ترمیم کرے کا بل امتناع الیکٹرانک جرائم (ترمیمی) بل 2023 پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔ ایوان سے تحریک کی منظوری کے بعد چیئرمین سینیٹ نے بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔