مہنگائی میں مزید اضافہ ، سبزیوں کی قیمتیں آسمان پر ، شہری پریشان

image

شہریوں کے لیے مہنگائی میں کمی کا خواب، خواب ہی رہا ، اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں ، غریب عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا۔

گزشتہ سال کے مقابلے میں سال نو کے آغاز پر ملک میں سبزیوں کی قیمتوں میں 100 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہو گیا۔  2023 کے آغاز میں 45 روپے کلو ملنے والا ٹماٹر ،2024 میں 120 روپے کلو میں دستیاب ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود سبزیوں کی قیمتیں برقرار

50 روپے کلو والا آلو، 80 سے 90 روپے، 500 روپے والی ادرک 800 روپے جبکہ پیاز کی قیمت 250 روپے سے اوپر چلی گئی  ہے۔

اس کے علاوہ 60 روپے والی لوکی 160 روپے ، پھول گوبھی 120 ، 100 والا مٹر 200 سے 300 اور سبز مرچ کی قیمت 320 روپے ہو گئی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.