سڈنی ٹیسٹ سے امام اور شاہین آؤٹ، صائم ایوب کا ڈیبیو

image

پاکستان کرکٹ ٹیم مینجمنٹ نے آسٹریلیا کے خلاف بدھ سے شروع ہونے والےسڈنی ٹیسٹ میچ کے لیے اپنے 11 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے منگل کو ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر پلیئنگ الیون کی تفصیلات بتائی گئی ہیں۔ 

اوپنر امام الحق کو ان کی خراب کارکردگی کی وجہ سے ڈراپ کر دیا گیا ہے، اور ان کی جگہ بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے جارحانہ بیٹر صائم ایوب اوپنر کے طور پر ڈیبیو کریں گے۔

تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون میں سپنر ساجد خان کو سکواڈ میں میں متعارف کرایا گیا ہے جبکہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو آرام دیا گیا ہے۔

Our playing XI for the SCG Test #AUSvPAK pic.twitter.com/xTJzOcgy2n

— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 2, 2024

سڈنی ٹیسٹ میچ کے لیے پلیئنگ الیون میں کپتان شان مسعود، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، ساجد خان، حسن علی، میر حمزہ اور عامر جمال شامل ہیں۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں میزبان ٹیم کو دو صفر کی برتری حاصل ہے۔ 


News Source   News Source Text

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts