خیبر ٹائیگرز کی ٹیم نے فائنل میں بنوں بلز کو ہرا کر کلیوال زلمی کرکٹ لیگ سیزن 3 کا ٹائٹل جیت لیا

image

خیبر پختونخواہ کا سب سے بڑا اور مقبول ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کلیوال زلمی لیگ سیزن تھری کا ٹائٹل خیبر ٹائیگرز کی ٹیم نے جیت لیا۔

کبل گراونڈ سوات میں کھیلے گئے فائنل میں خیبرٹائیگرز نے فائنل میں بنوں بلزکو شکست دی۔اس سے قبل آج کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں خیبر ٹائیگرز نے سوات ہاکس کو چوتیس رنز سے ہراکر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

خیبرپختونخواہ کے ایجوکیشن سیکرٹری ارشد خان اور جی ٹی آر ٹائرز کے ہیڈ آف مارکیٹنگ اسد عثمانی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

خیبر پختونخواہ کے شہروں، گاوں ، دیہاتوں اور میدانوں میں ہونیوالے جی ٹی آر کلیوال زلمی لیگ میں ریکارڈ ٹیمز اور کرکٹرز ان ایکشن رہے ۔ پیغام پاکستان اور پشاور زلمی کا یہ ایونٹ صوبے کا مقبول کرکٹ میلہ ابھر کر سامنے آیا۔

بنوں بلز، خیبر ٹائیگرز، سوات ہاکس ، باڑہ ٹائٹنز ، کوہاٹ نائٹس ، ہزارہ پینتھرز م چارسدہ ایگلز اور ڈی آئی خان اسٹالینز کی ٹیموں نے فائنل مرحلے میں جگہ بنائی تھی۔

پیغام پاکستان اور زلمی فاونڈیشن کے اشتراک سے کلیوال زلمی لیگ کا انعقاد کیا گیا۔

پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ کلیوال زلمی لیگ کے شاندار رسپانس پر وہ خیبر پختونخواہ کے نوجوان کرکٹرز کا شکریہ اداکرتے ہیں۔ مستقبل میں بھی نوجوانوں کے لیے صحت مندانہ سرگرمیاں منعقد کرتے رہیں گے۔

جی ٹی آر ٹائرز کے چیرمین حسین کلی خان نے کہا کہ جی ٹی آر پاکستان میں نوجوانوں کے لیے کھیلوں اور صحت مندانہ سرگرمیوں کے انعقاد پر یقین رکھتی ہے۔ کلیوال زلمی لیگ میرے دل کے قریب ہے اور پشاور زلمی اور جی ٹی آر مل کر آئندہ بھی ایسے ایونٹ منعقد کرتے رہیں گے۔

پہلے مرحلے میں صوبے کے چونتیس ڈسٹرکٹس کی آٹھ سو ٹیمز اور بارہ ہزار کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

پشاور سے ایک سو انتیس ٹیمز، کوہاٹ سے بہتر، ڈی آئی خان سے اٹھاون ٹیمز ، مردان سے چھالیس ٹیمز ، ہزارہ سے ایک سو دو ٹیمز ، وزیرستان سے نوے ، بنوں سے ستانوے ، لکی مروت سے بتیس ، اس کے علاوہ نوشہرہ ، چارسدہ ، صوابی ، مالاکنڈ ، ایبٹ آباد اور باجوڑ سے بھی ٹیمز ان ایکشن رہیں ۔ آٹھ ڈویژن کی ٹاپ آٹھ ٹیمیں فائنل مرحلے میں کوالیفائی کیا۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.