’آؤ تمہیں کیچ پکڑنا سکھاؤں،‘ مداح کے طنز پر حسن علی آگ بگولہ

image

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کرکٹ شائقین کی تنقید پر غصے میں آکر جواب دیے بغیر نہ رہ سکے۔

سڈنی میں ہونے والے آخری ٹیسٹ کے اختتام کے بعد مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں حسن علی کو میچ کے بعد شائقین کو آٹوگراف دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

Hassan Ali after the match got angry with a “Fan” who said, “آ تجھے کیچ پکڑنا سکھاؤں”.

Whoever said this should learn to behave appropriately when you meet someone.

For Hassan Ali, Please learn to ignore such people and focus on performance.#PAKvsAUS #AUSvsPAK #AUSvPAK pic.twitter.com/3qmI48iLTT

— Ahtasham Riaz  (@AhtashamRiaz_) January 6, 2024

آٹوگراف دینے کے دوران شائقین کے ہجوم میں سے ایک شخص نے کیچ نہ پکڑنے پر حسن علی کو طنز کا نشانہ بنایا اور کہا ’آؤ میں تمہیں کیچ پکڑنا سکھاؤں۔‘

حسن علی اس طنز پر خاموش نہ رہ سکے اور غصے میں شائقین کی طرف بڑھتے ہوئے جواب دیا ’آجاؤ ادھر، کس نے کیچ پکڑنا سکھانا ہے؟ آؤ ادھر۔‘

آسٹریلیا نے تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر وائٹ واش کر دیا تھا۔ 


News Source   News Source Text

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts