سینئر اداکارخالد بٹ انتقال کرگئے

image

پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکاراور ڈائریکٹر خالد بٹ انتقال کرگئے، فیملی ذرائع نےتصدیق کردی۔

سینئراداکار کے فیملی ذرائع کے مطابق خالد بٹ گردوں اور جگر کے عارضے میں مبتلا تھے، ان کا نماز جنازہ کل بعد نماز عصر ادا کیا جائے گا۔

فواد خان نے ماہرہ خان کے ساتھ زیادہ کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی

اداکار خالد بٹ نے 1970 کی دہائی میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا،اور اداکاری میں کیریئر بنانے کے لیے 1979 میں لاہورچلے گئے، آپ نے اردو اور پنجابی فلموں اور ٹیلی ویژن سیریز کی ایک بڑی تعداد میں نظر آئے۔

انہوں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور ساتھ ہی فلم کی ہدایت کاری بھی کی،خالد بٹ نے بےشمار ٹی وی ڈراموں، فلموں اور تھیٹر پر بھی کام کیا، انہیں فنی خدمات پر پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

معروف ریڈیو ، ٹی وی اور اسٹیج اداکار نثار قادری انتقال کر گئے

اداکار خالد بٹ پی ٹی وی کی پروڈکشن میں جنجال پورہ (1997)، بوٹا ٹو ٹوبہ ٹیک سنگھ (1999)، لنڈا بازار (2002) میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئے ، ان کرداروں کو عوام کی جانب سے بے حد سراہا گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.