نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرا ٹی 20، پاکستان کے پلیئنگ الیون میں تین تبدیلیاں

image
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کرکٹ ٹیم کے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا ہے۔

پاکستان کے پلیئنگ الیون میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ اسامہ میر، عامر جمال اور عباس آفریدی ٹیم سے باہر ہوگئے ہیں۔ ان تینوں کھلاڑیوں کی جگہ وسیم جونیئر، محمد نواز اور زمان خان کو قومی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ٹیم میں قومی کپتان شاہین آفریدی، محمد رضوان، صائم ایوب، بابر اعظم، فخر زمان، افتخار احمد، محمد نواز، حارث رؤف، وسیم جونیئر، زمان خان اور اعظم خان (وکٹ کیپر) شامل ہیں۔

Pakistan's playing XI for the third T20I #NZvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/eMkUcP1l1L

— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 16, 2024

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق فاسٹ بولر عباس آفریدی پیٹ کے پٹھے میں کھچاؤ کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی 20 سے باہر ہو گئے ہیں۔

عباس آفریدی کے سکین میں شدید انجری کی تشخیص نہیں کی گئی ہے اور اگلے دو میچز میں ان کی ٹیم میں دستیابی کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کل 17 جنوری کو نیوزی لینڈ میں پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بجے کھیلا جائے گا۔ پانچ میچز کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو پاکستان پر دو صفر کی  برتری حاصل ہے۔


News Source   News Source Text

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts