آئی فون کا تحفہ چھپانے پر بنگلہ دیشی کرکٹر ناصر حسین پر دو برس کی پابندی

image

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ناصر حسین پر دو برس کے لیے تمام طرح کی کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔‘کرک انفو‘ کے مطابق ناصر حسین پر پابندی -212020 کی ابوظہبی ٹی10 لیگ میں امارات کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کی بنیاد پر عائد کی گئی ہے۔

بنگلہ دیشی آل راؤنڈ کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی اب سات اپریل 2025 کو ممکن ہو سکے گی۔حسین ناصر پونے ڈیوِلز فرنچائز کے ساتھ وابستہ ان آٹھ افراد میں شامل تھے جن پر 2023 میں آئی سی سی نے الزام عائد کیا تھا۔ناصر حسین نے اپنے خلاف تین الزامات کو تسلیم کیا اور پھر انہیں دو برس کی سزا سنائی گئی۔

Bangladesh all-rounder Nasir Hossain is set to serve a two-year ban for Anti-Corruption Code breach https://t.co/9X9tUMdvVw

— ICC (@ICC) January 16, 2024

آئی سی سی کے انسداد بدعنوانی یونٹ کے مطابق ناصر حسین کے خلاف پہلا الزام یہ تھا کہ وہ ’اینٹی کرپشن کے آفیشل کو فوری طور پر آئی فون 12کی رسید پیش کرنے میں ناکام رہے جو انہیں تحفے میں ملا تھا‘ ۔ اس فون کی قیمت 750 ڈالر سے زیادہ تھی۔ان پر ایک الزام یہ تھا کہ ناصر حسین ’اس تحفے کے لیے کیے گئے رابطے یا دعوت نامے کے بارے میں انسداد بدعنوانی کے آفیشل کو آگاہ کرنے میں ناکام رہے۔‘اور بھی کہا گیا کہ ناصر حسین متعلقہ حکام سے اس معاملے کی تحقیقات کے عمل میں تعاون کرنے میں بھی ناکام رہے یا انہوں نے اس سے انکار کیا ہے۔ناصر حسین نے بنگلہ دیش کے لیے 19 ٹیسٹ، 65 ون ڈے اور 31 ٹی20 کھیلے ہیں جب کہ انہوں نے آخری انٹرنیشنل میچ جنوری 2018 میں کھیلا تھا۔مئی 2023 میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیل رہے تھے۔


News Source   News Source Text

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts