پاکستان کو تیسرے ٹی20 میں بھی شکست، سیریز نیوزی لینڈ کے نام

image

نیوزی نے پاکستان کو تیسرے ٹی20 انٹرنیشنل میچ میں  45رنز سے شکست دے دی ہے۔

بدھ کو ڈنیڈن میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے سات وکٹوں کے نقصان پر 224 رنز بنائے تھے اور پاکستان کو 225 کا ہدف دیا تھا مگر گرین شرٹس سات وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز ہی سکور کر سکی۔

پاکستان کی جانب سے بابر اعظم نے سب سے زیادہ 58 رنز سکور کیے۔ انہوں نے 37 گیندیں کھیلیں اور آٹھ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

دیگر پاکستانی بلے بازوں میں سے محمد نواز نے 28 اور محمد رضوان نے 24 رنز سکور کیے۔ فخر زمان 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ صائم ایوب صرف 10 رنز سکور کر سکے۔

قبل ازیں نیوزی لینڈ کے بلے بازوں نے پاکستانی بولرز کو آڑے ہاتھوں لیا اور چھوٹی باؤنڈری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فلک شگاف چھکے لگائے۔ 

نیوزی لینڈ کے اوپنر فن ایلن نے پاکستان کے بولرز کو ابتدا سے ہی دباؤ میں رکھا اور 62 گیندوں پر 137 رنز بنائے۔

ایلن نے 16 چھکے اور پانچ چوکے لگائے۔

ٹم سیفرٹ نے 23 گیندوں پر 31 رنز بنا کر سکور کو 224 تک لے جانے میں فن ایلن کا ساتھ دیا۔

نیوزی لینڈ نے پہلے دونوں ٹی20 میچز میں پاکستان کو شکست دی تھی اس طرح سیریز بھی اپنے نام کر لی ہے۔

پانچ میچوں کی سیریز کے آخری دونوں میچز رواں ہفتے کھیلے جائیں گے۔


News Source   News Source Text

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts