انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ایم ایس دھونی کے خلاف مقدمہ درج

image

انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ایم ایس دھونی پر ان کے سابق کاروباری شراکت داروں (بزنس پارٹنرز) نے ہتک عزت کا مقدمہ درج کرایا ہے۔

انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق ہتک عزت کا مقدمہ دھونی کے سابق کاروباری شراکت دار مہر دیواکر اور ان کی اہلیہ سومیا داس نے دائر کیا ہے۔ دھونی نے پہلے ان دونوں کے خلاف 15 کروڑ روپے سے زیادہ کی دھوکہ دہی کا مقدمہ دائر کیا تھا۔

مدعی اور دھونی کے سابق کاروباری شراکت داروں نے دھونی کے خلاف مستقل حکم امتناعی اور ہرجانے کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔ دھونی کے خلاف ہتک عزت کی عرضی 18 جنوری کو جسٹس پرتھیبا ایم سنگھ کی بنچ کے سامنے سماعت کیلئے مقرر ہے۔

اپنی درخواست میں، دھونی کے سابق کاروباری پارٹنر نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ  دھونی کو مبینہ طور پر ان سے 15 کروڑ روپے کے غیر قانونی منافع اور 2017 کے معاہدے کی خلاف ورزی سے متعلق لگائے گئے ’جھوٹے الزامات‘ سے متعلق ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے سے روکا جائے۔

حال ہی میں  دھونی نے مہر دیواکر اور سومیا داس، جو ’آرکا سپورٹس‘ نامی کمپنی کے ڈائریکٹز ہیں، کے خلاف ایک مقدمہ دائر کیا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے کرکٹ اکیڈمیوں کے قیام کے معاہدے کا احترام نہ کرکے انہیں تقریباً 16 کروڑ روپے کا دھوکہ دیا۔

دھونی کے وکیل دیانند سنگھ نے بتایا کہ 2017 میں، دونوں ملزمان نے کرکٹر کے نام پر انڈیا اور بیرون ملک کرکٹ اکیڈمیاں قائم کرنے کے لیے دھونی سے رابطہ کیا تھا۔ معاہدے کے مطابق دھونی کو پوری فرنچائز فیس وصول کرنی تھی اور منافع کرکٹر اور شراکت داروں کے درمیان 70:30 کی بنیاد پر بانٹنا تھا۔ ملزمان نے دھونی کو بتائے بغیر اکیڈمیاں قائم کرنا شروع کر دیں اور انہیں کوئی ادائیگی نہیں کی۔


News Source   News Source Text

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts